منڈی بہاؤالدین‘رشتہ کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا

پیر 19 دسمبر 2016 18:54

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) رشتہ کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا تفصیلا ت کیمطابق منڈی بہاؤالدین کے تھانہ قادرآباد کے علاقہ کھمب کلاں میں عامر نامی نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسمات (ت) کو فائرنگ کرکے اسکو قتل کر دیا ،وجہ عناد عامر اپنی بہن کے رشتہ پر اپنے والدین سے نالاں تھا ،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں