مقبوضہ کشمیر سے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی‘ سکندر جاوید بخاری

منگل 17 جنوری 2017 14:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے مرکزی راہنما وسابق مشیر حکومت سکندرجاوید بخاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا اسکو کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودرایت دینا ہو گابھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں فور اًواپس بلا ئے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے عالمی برادری اپنا موثر کردارادا کرئے آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے مرکزی راہنما وسابق مشیر حکومت سکندرجاوید بخاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سکندرجاوید بخاری نے کہا کہ پاکستان اور کشمیرلازم وملزوم ہیں پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔

انھوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کودہشت گردی کا سامناہے ۔ اس موقع پر حکومت، افواج پاکستان اور عوام کو بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا تب جاکر دشمن کی ان مذموم کارروائیوں سے ملک کو نکالاجاسکتاہے۔بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کے بزدل افواج سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ سے ایک شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے بھارت امن کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے مودی جنوبی ایشیا میں تیسری جنگ عظیم چھیڑنا چاہتے ہیں جس کے نتائج بھیانک ہونگے آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بھاری بھارتی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف کرنا انڈین آرمی نے معمول بنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کا مقابلہ کرنا بھارتی فوج کے بس میں نہیں ہے پوری کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ایک اشارے کے منتظر ہیں کشمیری بھارت کو سبق سکھانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا ، بھارتی افواج اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ کو دبا نہیں سکتا نکیال و دیگر سیکٹر پر بھارتی افواج کی بالااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ اکرتے ہیں کہ وہ کنٹرول لائن پر ہونے والی بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں