حکمرانوں کے 10سال سے میاں محمد ٹائون کو سوئی گیس فراہمی اعلانات کو سن سن کر اہلیان علاقہ کے کان پک چکے ہیں ‘3فرور ی سے پہلے زمین پر عملی کام کا آغاز نہ کیا تواہلیان علاقہ بھرپور انداز میں احتجاجاً سڑکوں پر آئیں گے

تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں کا محمدی محلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 14:33

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) حکمران گزشتہ دس سال سے اعلانات کر رہے ہیں کہ ہم نے میاں محمد ٹائون کے لیے سوئی گیس منظور کروا لی ہے ان اعلانات کو سن سن کر اہلیان علاقہ کے کان پک چکے ہیں حکمران اخباری بیانات سے آگے نکلیں اور 3فرور ی سے پہلے زمین پر عملی کام کا آغاز کریں بصور ت دیگر اہلیان علاقہ بھرپور انداز میں احتجاجاً سڑکوں پر آئیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں نے محمدی محلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔میٹنگ سے رضوان کرامت ،راشد محمود ایڈووکیٹ ، عرفان اسلم ، عابد حسین ، ذیشان بشیر ، اظہر محمود ، خاور شریف ، حسیب حیدر ، اسلم زرگر ، خالد مغل زرگر ، کاشف جاوید ، انجینئر عرفان السلام ، اسلم عوامی ، سعد انصاری ، ظہیر احمد سمیت دیگر نے شرکت کی اور 3فروری کو اپنی شرکت یقینی بنانے کا عہد کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گزشتہ شام محلہ چوہدریاں میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میںTHCکے رہنمائوں کے علاوہ یونٹ کے اراکین عمران ایوب ، محمد فیضان ، محمد ساجد ،عثمان چوہدری ، محمد یاسین ، ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کی جدوجہد خالصتاً شہریوں کے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے ہے ۔ ہماری جدوجہد کسی ذات کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی کسی کی شخصیت کو پروان چڑھانے کے لئے رہنمائوں نے کہا کہ ہم ان حقوق کی بازیابی کیلئے مصروف جدوجہد ہیں جو نسل در نسل حکمران طبقات نے غضب کر رکھے ہیں۔ آج شہری اپنے مسائل کی بنیاد پر منظم ہو رہے یہں اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جس قدر شہری متحد و منظم ہونگے اس قدر اپنے حقوق بازیاب کروانے میںکامیاب ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں