شکر گڑھ میں باپ نے دو بچیوں کو زندہ دفن کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 جنوری 2017 11:29

نارووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء): نارووال کے علاقہ شکر گڑھ میں اُس وقت سفاکیت کی انتہا دیکھنے میں آئی جب ایک شخص نے اپنی دو بچیوں کو زندہ دفن کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی 8 سالہ اور 12 سالہ دو بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کو علم ہونے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کیی قبریں کھودیں اور دونوں بچیوں کو نکال لیا ۔ ایس ایچ او شعیب نے بتایا کہ دم گھُٹنے سے 8 سالہ بچی دم توڑ گئی جبکہ 12 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا اور طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او شعیب نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں