رجانہ روڈ پیرمحل پرکروڑ وں روپے مالیت کی116دکانیں مسمار کیے ہوئے ایک سال گذر گیا

متاثرین دکانوں کے کلیم کے لیے ایک سال گذرنے کے باوجود کوئی معاوضہ حاصل کرسکے ، متاثرین کا فی الفور جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 19 جنوری 2017 18:27

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) رجانہ روڈ پیرمحل پرکروڑ وں روپے مالیت کی116دکانیں مسمار کیے ہوئے ایک سال گذر گیا متاثرین دکانوں کے کلیم کے لیے ایک سال گذرنے کے باوجود کوئی معاوضہ حاصل کرسکے نہ متبادل جگہ فی الفور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کریں متاثرین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ساڑھے 21کروڑر وپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ سڑک کی تعمیر کے پیش نظر رجانہ روڈ پیرمحل پرکروڑ وں روپے مالیت کی116دکانیں مسمار کردی گئیںجبکہ غلہ منڈی کے اندر کھوکھا مارکیٹ کو ملیامیٹ کرکے متاثرین کو متبادل جگہ یا معاوضہ دینے کا عندیہ دیا گیا مگر ایک سال گذرنے کے باوجود نہ تو متاثرین کو کسی قسم کا معاوضہ ملا اورنہ ہی متبادل جگہ دی گئی ان دکانوں سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ تھا دکانوں کے مسمار ہونے کے باعث سینکڑوں خاندانوں کے گھر میں ایک سال سے فاقوں کی نوبت آئی ہوئی ہے ضلعی انتطامیہ نے متبادل جگہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کو ایک سال پورا ہونے کے باوجود پورا نہ کیا جاسکا متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دکانوں کے کلیم دینے کامطالبہ کیا ہے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں