ساہیوال، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام،قادر آباد کو ل پاور پراجیکٹ کے دو کانسٹیبلوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) قادرآباد کول پاور پراجیکٹ کے گرفتار دو پولیس کانسٹیبلوں کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں چند روز قبل دو پولیس کانسٹیبل ارسلان اور سجاد احمد بوگس سیکورٹی کارڈ کے ذریعے داخل ہو رہے تھے تو چیف سیکورٹی افسر نے چیکنگ کے دوران دونوں کے بوگس سیکورٹی کارڈ قبضہ میں لے لیے اور دونوں جعلی پائے گئے اور دونوں کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ نورشاہ کے حوالے کر دیا ۔

پولیس تھانہ نور شاہ نے دونوں کانسٹیبلوں کے خلاف سیکورٹی افسر کی رپورٹ پر مقدمہ 155ڈی پولیس آڈر 2002کے تحت درج کر کے دونوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر 14یوم کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں