نارنگ منڈی ،گندے پانی کے نکاس کیلئے زیرتعمیرنالہ میں انتہائی ناقص مٹیریل کے استعمال پر شہری سراپااحتجا ج بن گئے

منگل 24 جنوری 2017 16:57

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) نارووال مریدکے ر وڈ پر نارنگ موڑکے قریب لاکھوںروپے کی لاگت سے گندے پانی کے نکاس کیلئے زیرتعمیرنالہ میں انتہائی ناقص مٹیریل کے استعمال پر شہری سراپااحتجا ج بن گئے ۔

(جاری ہے)

اعظم علی باجوہ کی قیادت میں انتظامیہ کیخلاف شدیداحتجاج انہوںنے کہاکہ گندے نالے کا بیڈتک نہیں بنایا گیا اور سیمنٹ کی جگہ ریت اور درجہ سوئم کی اینٹیںاستعما ل کرکے قومی خزانے کو لاکھوںروپے کانقصان پہنچایاجارہاہے انتظامیہ کے علم میںہونے کے باوجو دبھی ٹھیکیدار ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہاہے اور شہریوں کے احتجاج کے باوجودانتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیاجارہاہے انہوںنے ڈی سی اوشیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے اور ٹھیکیدارکوبلیک لسٹ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں