پاک فوج کا برف باری سے متاثرہ گائوں ارندو مین ریلیف آپریشن ،ماہر ڈاکٹروں کا فری میڈیکل کیمپ ،مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات تقسیم

منگل 14 فروری 2017 22:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پاک فوج کا برف باری سے متاثرہ گائوں ارندو مین ریلیف آپریشن ،ماہر ڈاکٹروں کا فری میڈیکل کیمپ ،مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ضلع شگر کے انتہائی بالائی گائوں ارندو میں موسمی امراض سے متاثرہ افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریلیف آپریشن شروع کر دیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ٹیم کو ادویات سمیت ارندو میں بھیج دیا۔ جہاں انہوں نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور کیمپ کے دوران درجنوں افراد کے علاج کیساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کیں اس موقع پر متاثرین نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں