وانا‘ اعظم ورسک میں 2 گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

علاقے میں کشیدگی ‘فورسزنے جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:38

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) اعظم ورسک میں 2 گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے قریب اعظم ورسک میں دو گروپوں میں تصادم سے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے، جبکہ فورسزنے جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کوشش جاری ہے۔…(رانا)

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں