انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، یوکرائن ، اٹلی ، امریکہ کے کھلاڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:54

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، یوکرائن ، اٹلی ، امریکہ کے کھلاڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
کیلی فورنیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں یوکرائن ، امریکا اور اٹلی کے کھلاڑیوں نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ کیلی فورنیا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولوو نے کینیڈین حریف فرینک ڈینسی ویک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر نے چھ دو اور سات پانچ سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں سیٹ بُک کی ۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے سیمون بولیلی نے برازیل کے تھوماز بیلوسی کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کیا ، اطالوی سٹار کو چھ دو ، چھ سات اور چھ چار سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ پہلے راؤنڈ ہی میں امریکہ کے جیک ساک کو ان سیڈڈ تائیوانی کھلاڑی ین ہوسین کے خلاف فتح ملی ۔ دوسرے راؤنڈ میں امریکی پلئیر کا مقابلہ لکسمبرگ کے گیلز مولر سے ہو گا ۔
وقت اشاعت : 14/03/2015 - 15:54:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :