پاکستان انڈر 14فٹ بال ٹیم نے فیئر پلے ایوارڈ اور گولڈ میڈل جیت لئے

بدھ 27 مئی 2015 11:42

پاکستان انڈر 14فٹ بال ٹیم نے فیئر پلے ایوارڈ اور گولڈ میڈل جیت لئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن انڈر 14ریجنل فیسٹول میں پاکستان نے فیئر پلے ایوارڈ اور گولڈ میڈل جیت لئے ۔ تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبہ میں منعقدہ ایونٹ میں افغانستان ،بھارت ، ایران ، پاکستان ، نیپال ، تاجکستان اور سری لنکا کے 14 سال سے کم عمرفٹبالرز پر مشتمل ٹیموں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فیسٹول میں صرف ایک فیئر پلے ایوارڈ دیا جاتا ہے جو اٹیکنگ فٹ بال، فیئر پلے ، کم سے کم یلو کارڈز اور سب سے زیادہ ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو دیا جاتا ہے ۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے یہ ایوارڈجیتا ہے جس کے ساتھ ہی وہ گولڈ میڈل کی بھی حق دار قرار پائی ہے ۔ واضح رہے کہ فیسٹول میں ہارنے ، جیتنے یا پہلی اور دوسری پوزیشن کا کوئی تصور نہیں ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 11:42:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :