ٹی ٹونٹی کھیل کر اپنا دھیان تقسیم نہیں کرنا چاہتا، تمام تر توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے ، اظہر علی

ہفتہ 30 مئی 2015 13:56

ٹی ٹونٹی کھیل کر اپنا دھیان تقسیم نہیں کرنا چاہتا، تمام تر توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے ، اظہر علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا دھیان تقسیم نہیں کرنا چاہتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتیا ہوں تاکہ بہتر کھیل پیش کرسکوں ، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی کے متعلق سوچیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے ون ڈے میں جگہ نہیں ملتی تھی تاہم محنت کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور فارم میں بہتری کے لئے محنت جاری رکھیں گے۔ اظہر علی نے بنگلہ دیش سے شکست پر کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف عمر گل‘ سعید اجمل اور جنید خان جیسے اہم کھلاڑی کافی عرصہ بعد میدان میں آئے تھے اس لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف تما م کھلاڑیوں نے محنت کی جس کی وجہ سے ہم سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔اظہر علی نے کہا کہ باؤلنگ میں مزید محنت کی ضرورت ہے،پہلے میچ کی نسبت دوسرے ون ڈے میں باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 13:56:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :