بھارت نے ایک بار پھر ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پر رضا مندی ظاہر کردی

کھیلوں کو رواں سال نومبر ، دسمبر میں گوہاٹی اور شلونگ میں مشترکہ طور پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ساؤتھ ایشین اسپورٹس فیڈریشن کا اجلاس آٹھ جولائی کو دہلی میں ہوگا،پاکستان کی نمائندگی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمودکرینگے

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:17

بھارت نے ایک بار پھر ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پر رضا مندی ظاہر کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) بھارت نے ایک بار پھر ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پر رضا مندی ظاہر کردی ۔ کھیلوں کو رواں سال نومبر ، دسمبر میں گوہاٹی اور شلونگ میں مشترکہ طور پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے 2010ء میں ڈھاکہ میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی جس میں پاکستان کی نسیم حمید نے ساؤتھ ایشیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا اگلے اولمپک گیمز کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر وہاں اولمپک ایسوسی ایشن کے اختلاف کے باعث 2012ء میں شیڈول گیمز نہ ہوسکے اور تین سال کی تاخیر سے اب یہ گیمز رواں سال ہونگے اس سلسلے میں ساؤتھ ایشین اسپورٹس فیڈریشن کا اجلاس آٹھ جولائی کو دہلی میں ہوگا جس میں بھارت کی نئی اولمپک تنظیم کے حکام ان کھیلوں کی میزبانی کے حوالے سے اپنے پلان سے آگاہ کرینگے اجلاس میں ان کھیلوں کی میزبانی کے دوران سکیورٹی ، ایونٹس کی تعداد ، کھلاڑیوں کی تعداد قیام و طعام کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولتوں کو حتمی شکل دی جائے گی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمودکرینگے

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 22:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :