پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے آغاز میں گھبرانے کے باوجود اعصاب قابو میں رکھے شاہد آفریدی

، زمبابوے میں مزید نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کریں گے عماد وسیم اورانور علی نے اچھی اننگز کھیلی مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گےمیڈیا سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 11:35

پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے  آغاز میں گھبرانے کے باوجود اعصاب قابو میں رکھے شاہد آفریدی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) ٹوئنٹی 20 کے کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے  آغاز میں گھبرانے کے باوجود اعصاب قابو میں رکھے، زمبابوے میں مزید نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کریں گے عماد وسیم اورانور علی نے اچھی اننگز کھیلی مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 173 قابل حصول ہدف تھا مگر شروع ہونے ہم گھبرا گئے، آغاز میں اچھا نہیں کھیل پائے، عماد وسیم اور انور علی نے اچھی اننگز کھیلی، مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میں بولنگ میں اچھا پرفارم نہ کرپاوٴں تو بطور کپتان بیٹنگ کیلئے میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے میرے پاس اس وقت بہترین ٹیم موجود ہے، ہماری اگلی سیریز نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے جس میں دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، یہ کامیابی ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، سری لنکن ٹیم میں اب مہیلا جے وردنے اور کمارسنگاکارا موجود نہیں مگر لسیتھ مالنگا نوجوان سائیڈ کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جتنا یہ زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی بہتر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے شاندار میزبانی پر سری لنکن بورڈ اور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 11:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :