بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کا امکان

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا

اتوار 2 اگست 2015 16:32

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کا امکان‘ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا اب تک چار دنوں میں سے صرف پہلے روز کھیل ممکن ہوسکا جبکہ باقی تین روز بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہوسکا۔ پہلے روز بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 248رنز سکور کئے تھے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ بھی بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 16:32:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :