ٹنڈولکر۔وارن نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز آئندہ ماہ امریکہ میں کھیلی جائے گی

وسیم اکرم اور برائن لارا سمیت درجنوں ریٹائرڈ کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:49

ٹنڈولکر۔وارن نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز آئندہ ماہ امریکہ میں کھیلی جائے گی

نیویارک ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) لیجنڈری کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور شین وارن کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز آئندہ ماہ امریکہ میں کھیلی جائے گی۔ کرکٹ آل سٹارز سیریز 2015ء کے نام سے کھیلی جانے والی سیریز میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سے وسیم اکرم اور برائن لارا سمیت درجنوں ریٹائرڈ کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سچن ٹنڈولکر اپنی ٹیم بلاسٹر اور شین وارن واریرز کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو نیویارک، دوسرا میچ 11 نومبر کو ہوسٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔ نمائشی ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لینے والے پلیئرز میں وسیم اکرم، شعیب اختر، ثقلین مشتاق، معین خان، سنگاکارا، مرلی دھرن، جے وردھنے، لارا، کورٹنی واش، کرٹلی ایمبروز، گریم سوان، مائیکل وان، جیک کیلس، شان پولاک، لانس کلوزنر، جونٹی رہوڈز، ایلن ڈونلڈ، وارن، پونٹنگ، میتھیوہیڈن، میگراتھ، بریڈہیڈن، ٹنڈولکر، گنگولی، لکشمن اور اجیت اگارکر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 17:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :