بلال آصف بولنگ ایکشن درستگی کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب

آصف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کی زیر نگرانی بولنگ ایکشن پر کام کریں ، ترجمان پی سی بی

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:23

بلال آصف بولنگ ایکشن درستگی کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف اسپنر بلال آصف کو بولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق بلال آصف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کی زیر نگرانی بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، آف اسپنر کے دوسرا اور کیرم بال پر خاص طور پر توجہ دی جائے گی۔پی سی بی ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے چند روز میں رابطہ کرے گا، بلال آصفکا ایکشن زمبابوے کیخلاف آخری ون ڈے میں رپورٹ ہوا تھا، جس میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ `

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 18:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :