پی سی بی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:17

پی سی بی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈکوارٹر لاہور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کرنے کے لئے قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کی جانب سے ایوان بالا میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی سی بی ریاست کا نشان ہے اور اس کا مرکزی دفتر وفاقی دارالحکومت میں ہونا چاہیئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے پی سی بی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے تاکہ وفاق مضوط ہو، بصورت دیگر دوسرے شہروں میں بھی پی سی بی کے دفاتر قائم کئے جائیں جس مین تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر 3 ماہ کے لئے نمائندگی دی جائے۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 19:17:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :