اگر پاکستان نے بھارتی کرکٹر کی پی ایس ایل میں شمولیت کا کہا تو غور کریں گے : راجیو شکلا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 19:22

اگر پاکستان نے بھارتی کرکٹر کی پی ایس ایل میں شمولیت کا کہا تو غور کریں گے : راجیو شکلا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شکلا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارتی کرکٹر کی پی ایس ایل میں شمولیت کا کہا تو غور کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شکلا کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کرکٹر کی شمولیت کے حوالے سے اہم بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹر کی شمولیت کیلئے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ تاہم اگر پاکستان نے بھارتی کرکٹر کی پی ایس ایل میں شمولیت کی اجازت مانگی تو اس پر غور کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹر پر کسی بھی غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیلنے پر پابندی عائد ہے۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 19:22:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :