الیسٹرکک اور الیکس ہیلز انگلینڈکی تیسری بدترین ٹیسٹ اوپننگ جوڑی بن گئے

اتوار 29 مئی 2016 17:14

الیسٹرکک اور الیکس ہیلز انگلینڈکی تیسری بدترین ٹیسٹ اوپننگ جوڑی بن گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) انگلش اوپننگ جوڑی کپتان الیسٹرکک اور الیکس ہیلز انگلینڈکی تیسری بدترین ٹیسٹ اوپننگ جوڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف چیسٹرلی اسڑیٹ ٹیسٹ میں دسواں موقع تھا جب الیسٹرکک اور الیکس ہیلز نے ایک ساتھ انگلش اننگزکا آغازکیاجن میں وہ اب تک محض دو ففٹی پلس اننگز سمیت27.40کی اوسط سے شراکتیں بناسکے ہیں جو کم ازکم دس اننگزکاآغاز کرنے والی انگلش اوپننگ جوڑیوں میں تیسری بدترین اوسط ہے۔اس فہرست میں سب سے اوپرموجود جوڑی میں بھی الیسٹرکک شامل ہیں جو جوئی روٹ کے ساتھ دس اننگزمیں صرف ایک ففٹی پلس شراکت سمیت 26.60کی اوسط سے محض 266رنز ہی جوڑ سکے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 17:14:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :