حفیظ کی خواہش پر پی سی بی نے بولنگ ایکشن کی ٹیسٹنگ پرفیصلہ موخر

پیر 25 جولائی 2016 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی خواہش پر ان کے بولنگ ایکشن کی ٹیسٹنگ پرفیصلہ موخر کردیا ہے۔محمد حفیظ پر گزشتہ برس غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی ، محمد حفیظ سترہ جولائی کے بعد دوبارہ بولنگ ٹیسٹ کیلئے اہل ہوچکے ہیں لیکن محمد حفیظ فی الوقت ٹیسٹ کیلئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران انجری کی وجہ سے حفیظ اپنے بولنگ ایکشن کی بہتری کیلئے کام نہیں کرسکے تھے ،تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انہوں نے اس پر کام کیا ہے اور جب بھی محمد حفیظ محسوس کریں گے کہ وہ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ برطانیہ میں بائیو میکانکس لیب میں ان کے ایکشن کی ٹیسٹنگ کیلئے انتظامات کرے گا۔۔
وقت اشاعت : 25/07/2016 - 13:57:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :