پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں برینڈن میکولم اور اوئن مورگن کے بعد مزید بڑے بڑے نام شامل ہونے والے ہیں، غیر ملکی کر کٹرز پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کھیلنے کیلئے اضافی پیسے اور چارٹر جہاز کا مطالبہ کر رہے ہیں، پی ایس ایل کی ٹیمیں ریجنل ٹیموں کو بھی سپورٹ کریں گی،موجودہ پی ایس ایل ٹیموں میں سے 3ریجنل کر کٹ کو سپورٹ کر نے کیلئے تیار ہیں جبکہ 2سے بات چیت جاری ہے

پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کا انٹرویو

جمعرات 28 جولائی 2016 18:45

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں برینڈن میکولم اور اوئن مورگن کے بعد مزید بڑے بڑے نام شامل ہونے والے ہیں، غیر ملکی کر کٹرز پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کھیلنے کیلئے اضافی پیسے اور چارٹر جہاز کا مطالبہ کر رہے ہیں، پی ایس ایل کی ٹیمیں ریجنل ٹیموں کو بھی سپورٹ کریں گی،موجودہ پی ایس ایل ٹیموں میں سے 3ریجنل کر کٹ کو سپورٹ کر نے کیلئے تیار ہیں جبکہ 2سے بات چیت جاری ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں برینڈن میکولم اور اوئن مورگن کے بعد مزید بڑے بڑے نام شامل ہونے والے ہیں، غیر ملکی کر کٹرز پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لئے اضافی پیسے اور چارٹر جہاز کا مطالبہ کر رہے ہیں، پی ایس ایل کی ٹیمیں ریجنل ٹیموں کو بھی سپورٹ کریں گی،موجودہ پی ایس ایل ٹیموں میں سے 3ریجنل کر کٹ کو سپورٹ کر نے کیلئے تیار ہیں جبکہ 2سے بات چیت جاری ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور قلندر لاہور ریجن کو سپانسر کرے گی اس سلسلے میں دونوں کے درمیان معاہدے کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ریجن کو اسلام آباد یونائٹڈ سپانسر کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ ریجن کو خرید رہی ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مالکان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت جاری ہے ۔امید ہے کہ یہ دونوں بھی کراچی اور پشاور ریجن کو سپانسر کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ریجن کو دو ڈھائی کروڑ روپے دیتا رہا ہے تو اب فرنچائز کی جانب سے اسے مزید ڈھائی کروڑ روپے ملنے کے بعد یہ رقم پانچ کروڑ روپے ہو جائے گی جس سے اس ریجن کی کرکٹ اور کرکٹرز کو زیادہ فائدہ ہوگا ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ دو ڈھائی کروڑ روپے خرچ کرنا ایک فرنچائز کے لیے اتنی بڑی رقم نہیں ہے۔فرنچائز کو یہ بات بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ کسی ریجن سے تعلق جوڑنے پر اسے اس علاقے کے شائقین کی پاکستان سپر لیگ میں بھی زبردست حمایت حاصل ہوگی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ نجی شعبے کو کرکٹ میں لایا جائے اور وہ ریجنل کرکٹ کے منتخب لوگوں کے ساتھ مل کر کرکٹ کے معاملات چلائے۔ اس سے یقینا ریجنل کرکٹ کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔نجم سیٹھی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان سپر لیگ کی ایک دو فرنچائزز ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو گارنٹی منی ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی سپر لیگ کے دوران چند ایک فرنچائزز مالکان نے شاہ خرچیاں کر ڈالیں۔

مہمانوں کی بڑی تعداد کو ہوٹلوں میں قیام کروا دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اخراجات پر کافی کنٹرول کیے رکھا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے منافع میں سے ان فرنچائزز کو ادائیگی کر کے ان کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔نجم سیٹھی نے دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے غیرملکی کرکٹرز کو اضافی رقم دینے کے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

کیونکہ پہلے تو کوئی بھی غیرملکی کرکٹر پاکستان آ کر کھیلنے کی بات سننے کے لیے تیار نہیں تھا لیکن زمبابوے کی ٹیم کے لاہور آ کر کھیلنے اور سپر لیگ کی کامیابی کے بعد صورتحال بدل گئی ہے اور اب کچھ غیر ملکی کرکٹرز یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر پاکستان میں فائنل ہوتا ہے تو انہیں کتنے پیسے اضافی ملیں گے۔ کچھ کرکٹرز چارٹر جہاز میں یہاں آنے کی بات کر رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے پی ایس ایل میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن ابھی کئی بڑے نام سامنے آنے والے ہیں۔ ابھی ہمارے پاس میڈیا کو دینے کے لیے کئی بریکنگ نیوز موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 18:45:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :