اسلام آباد ،قومی یوتھ اور جو نئیر اتھلیٹکس چیمپئین شپ چار اور پانچ ستمبر کو جناح سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہو گی

ہفتہ 27 اگست 2016 22:15

اسلام آباد ،قومی یوتھ اور جو نئیر اتھلیٹکس چیمپئین شپ چار اور پانچ ستمبر کو جناح سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہو گی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ اور جو نئیر اتھلیٹکس چیمپئین شپ چار اور پانچ ستمبر کو جناح سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہو گی جس میں ملک بھر سے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے چیمپئین شپ کے انعقاد کا مقصدنوجوانوں کو اتھلیٹکس کے کھیل کی جانب متوجہ کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیمپئین شپ میں پاکستان آرمی،واپڈا، ریلوے،پاکستان ائیر فورس ،ایچ ای سی،پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستا ن اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس چیمپئین شپ میں جونئیر کی کیٹگری میں لڑکوں کے درمیان ۱ٹھارہ ایونٹس جبکہ لڑکیوں کے درمیان چودہ ایونٹس میں باہم مقابلے ہونگے۔اسی طرح یوتھ کی کیٹگری میں لڑکے اور لڑکیاں چودہ ایونٹس میں مقابلوں کے لئے میدان میں اْتریں گی۔ یوتھ کیٹگری میں ریادہ سے زیادہ بیس سال تک کے لڑکے اور لڑکیاں جبکہ جونئیر کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ سترہ سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شرکت کر سکیں گی۔(حسن)

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 22:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :