پاکستان نے پہلی ایشین بلیئرڈز چمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:34

الفجریرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان نے ایران کو فائنل میں شکست دے کر پہلی ایشین بلیئرڈز اسپورٹس چمپئن شپ میں ٹیم اسنوکر کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجریرہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فیصلہ کن معرکے میں میں پاکستانی جوڑی نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دی اور پہلی بار ہونے والا یہ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔
وقت اشاعت : 01/10/2016 - 13:34:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :