تیسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ

عامر کیبلز نے پنجاب کاٹیج کو 56 رنز اور آفتاب قرشی نے ٹوٹلی کرکٹ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:18

تیسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ عامر کیبلز نے پنجاب کاٹیج کو 56 رنز جبکہ آفتاب قرشی نے ٹوٹلی کرکٹ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔

ظہور الہٰی نے 69٬ جمشید علی 62٬ محمد خالد 23 ٬ افضل شاہ نے 21 اور اکبر علی نے 14 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے محمد صدیق نے 2/37٬ رضا خان 1/32٬ محمد عاطف چوہدری 1/33 اور محمد آصف نے 1/37 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کاٹیج مقررہ 20 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ وارث علی 47٬ غلام مرتضیٰ 40 اور محمد صدیق نے 27رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عامر کیبلز کی جانب سے شکیل ملک نے 3/31٬ ریحان رئوف 2/30 اور اکبر علی نے 2/31 وکٹ حاصل کیں۔

محمد کلیم٬ محمد باسط امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ دوسرے میچ میں ٹوٹلی کرکٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 32٬ شاہد حسین 24٬ خالد حبیب 27 اور شان شاہد نے 12 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے طارق حسین نے 3/20٬ تحسین مرزا 2/30٬ جاوید ملک 1/28 اور شاہد اسحاق نے 1/20وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی نے 15.4 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔

کپتان محسن آفتاب قرشی نے 71 رنز ناٹ آئوٹ جبکہ عبدالوحید سینئر نے 57 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ مخالف ٹیم کی جانب سے واحد وکٹ شان شاہد نے 1/27 حاصل کی۔ قیصر وحید طارق رشید نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی نے ظہور الہٰی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 18:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :