ٹینس کا کھیل مقبول ہورہا ہے٬ گراس روٹ لیول پر ہونیوالی گیمز میں شامل ہے‘ڈی جی سپورٹس پنجاب

پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کی ٹینس کے فروغ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں٬ ٬ذوالفقاراحمد گھمن کا اختتامی تقریب سے خطاب٬ایک لاکھ کا چیک بھی دیا زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ بوائز میں برکت اللہ اور گرلز میں ماہین آفتاب فاتح رہے٬ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے انعامات تقسیم کئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

ٹینس کا کھیل مقبول ہورہا ہے٬ گراس روٹ لیول پر ہونیوالی گیمز میں شامل ہے‘ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹینس کا کھیل دن بدن مقبول ہورہا ہے٬ صوبہ بھر میں گراس روٹ لیول پرگیمز منعقد کرارہے ہیں جن میں ٹینس کا کھیل بھی شامل ہے٬ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن سے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے٬ ٹینس کے فروغ کیلئے پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز باغ جناح میں زید ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمیئن شپ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے مزید کہا کہ٬ ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں٬ ہمیں نوجوانوں سے توقعات ہیں کہ اگر وہ ٹینس کے کھیل کی طرف آئیں تو وہ عالمی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کو ایک لاکھ روپے کا چیک ابتدا ہے٬ یہ بڑے ایونٹس منعقد کرائے اس کے لئے بھی تعاون کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کی ٹینس کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہے٬ جن کی وجہ سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ بوائز میں برکت اللہ اور گرلز میں ماہین آفتاب نے جیت لی٬انڈر 18 بوائز کے بوائز فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد برکت اللہ نے یوسف خان کو 6-3, 6-4 سے ہرا دیا۔

گرلز ایونٹ میں ماہین آفتاب نے نور ملک کو 6-0, 6-0 سے ہرا کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ انڈر 14 فائنل میں محمد شعیب نے حمزہ بن ریان کو 6-2, 6-3 سے ہرایا جبکہ انڈر 12 کے فائنل میں عبدالحنان خان نے فیضان فیاض کو جبکہ انڈر 10 کے فائنل میں حمزہ رمضان نے حامد اسرار کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ بوائز انڈر18 ڈبلز مقابلوں میں برکت اللہ اور اسد اللہ نے ثاقب عمر اور یوسف خان کو شکست دی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل السٹر٬زیڈ ٹی بی ایل کے ایم ڈی سپورٹس کرنل(ر) خالد نے بھی خطاب کیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:35:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :