پی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزکی اسامی کیلئے اقبال قاسم فیورٹ امیدوار

چیئرمین پی سی بی آئندہ چند روز میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے حتمی فیصلہ کریں گے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کر کت بورڈ(پی سی بی) کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی اسامی کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم فیورٹ امیدوار بن گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ ماہ پہلے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کیلئے درخواستیں مانگی تھیں٬ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم٬ہارون رشید اور پرویز میر نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے فیورٹ امیدوارتصور کیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ملک میں نہ ہونے کے باعث ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کا عہدہ ابھی تک خالی ہے٬اب جبکہ چیئرمین پی سی بی وطن واپس آگئے ہیں اورامکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے حتمی فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 14:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :