دورہ نیوزی لینڈ ٬ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ٬ٹیم کا اعلان کل ہونے کا امکان

ویمن کرکٹ ٹیم 5ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کیلئی2 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا ۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لئے دو نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے ۔ دورے سے قبل ویمن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئیگئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس لیول میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بسمہ معروف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بسمہ معروف اسی فیصد فٹنس کے ساتھ سب سے فٹ کھلاڑی قرار پائیں ۔ون ڈے کپتان ثنا میر فٹنس ٹیسٹ میں متاثر کن نہ رہیں ۔ ان کے فٹنس لیول میں کمی آئی ہے۔ ایک حلقے کی جانب سے ثنا میر کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی الگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کو کرنا ہے ۔کرکٹر عالیہ ریاض اور جویریہ ودود بھی فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سدرا امین اور مرینہ اقبال فٹنس لیول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 14:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :