قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلے کا تیسرا رائونڈ کل شروع ہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلے کا تیسرا رائونڈ کل ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے، گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد میں ہوگا جبکہ کراچی وائٹس اور سوئی ناردن گیس پائپ لائینزکی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گروپ ٹو میں کے آر ایل اور نیشنل بینک کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ نمبر1 میں مدمقابل ہونگی جبکہ یو بی ایل اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا نیشنل بینک آف پاکستان گرائونڈ کراچی میں ہوگا۔ ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔ فائنل 10 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :