اقرا یونیورسٹی نے آل پاکستان گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پیر 20 نومبر 2023 22:07

اقرا یونیورسٹی نے آل پاکستان گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) ایچ ای سی آل پاکستان انٹر ورسٹی اقبال ٹرافی سکواش چیمپئن شپ اقرا یونیورسٹی نے جیت لی گزشتہ روز فائنل پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوا اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری اور ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمینسکواش ٹرینر ثمین خان سمیت دیگر آفیشلزکھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی فائنل میں اقرا یونیورسٹی نے قائداعظم یونیورسٹی کے خلاف دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی اقرا یونیورسٹی کی ام کلثوم اور قائداعظم یونیورسٹی کی حرم صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم ام کلثوم نے گیارہ ایک گیارہ چار اور گیارہ دو سے کامیابی اپنے نام کی دوسرے میچ میں اقرا یونیورسٹی کی زہرا عبداللہ نے قائداعظم یونیورسٹی نمرہ عقیل کے ساتھ بہترین پرفارمنس دی میچ میں زہرا عبداللہ نے گیارہ آٹھ تین گیارہ گیارہ آٹھآٹھ گیارہ اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی تیسری پوزیشن کے لئے ہونیوالے میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے ایل سی ڈبلیو کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی حرا عقیل اور ایل سی ڈبلیو کی تانیہ یونس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں حرا عقیل نے گیارہ دو گیارہ چار اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی مائرہ حسین نے انزیلہ رمضان کے ساتھ اچھا کھیل پیش کیا مائرہ حسین کی کامیابی کا سکور گیارہ چارگیارہ تین اور گیارہ چار رہا آخر میں مہمان خصوصی سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے اپنے خطاب میں ایچ ای سی اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے باعث یہ مقابلے ممکن ہوئے وی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمدڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین نے بہترین طریقے سے مقابلوں کو آرگنائز کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سکواش کورٹس تعمیر کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین نے سکواش لیجنڈ قمرزمان کو خراج تحسین پیش کیا۔
وقت اشاعت : 20/11/2023 - 22:07:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :