انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز، 9 میچوں کا فیصلہ

بدھ 27 دسمبر 2023 17:16

انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز، 9 میچوں کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 9 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔فردوس اتحاد اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے) کی اجازت اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن کی زیرسرپرستی چوتھا انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز رنگارنگ تقریب میں انویریکس کے ڈائریکٹر سعود احمد کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنما آصف گلفام، شمسی اکیڈمی کے چیئرمین خالد جمیل شمسی، کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ پہلے دن 9 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں نشتر کلب نے کراچی یوتھ کلب کو 10-6 ، دوسرے میچ میں نیٹ دمپرز نے مارس کلب کو 9-2، تیسرے میچ میں یونائیٹڈ کلب نے نیشنل کلب کو 8-4، چوتھے میچ میں عثمان کلب نے مارس کلب کو 9-2، پانچویں میچ میں کے بی بی کلب نے کراچی یوتھ کو 18-10، چھٹے میچ میں عثمان کلب نے نیٹ پیپرز کلب کو 8-5، ساتویں میچ میں آرام باغ کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 12-4، آٹھویں میچ میں کے بی بی کلب نے نشتر کلب کو 20-12 اور نویں میچ میں آرام باغ کلب نے نیشنل کلب کو 8-4 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

میچوں میں اینڈرے ٹرنر، حر عباس،لینن، زینون، غضنفر خان، دانیال مروت، مصطفی الحق، حمزہ خواجہ، احمد علی، زید اشرف، محمد عبداللہ خان، عبدالصمد، حسن علی اور عبداللہ ہارون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچوں میں محمد اشرف، عامر شریف، زاہد ملک نے ریفریز جبکہ نعیم احمد، ذوالفقار عباس خان اور مزمل حسین خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔ میچوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھاشانی سوئیٹس ہائوس کے سی ای او زبیر بھاشانی نے اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد ڈسٹرکٹ ویسٹ سفیان بابر کے ہمراہ کھلاڑیوں اور منتظمین میں قائداعظم کی سالگرہ کے کیک تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 27/12/2023 - 17:16:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :