سال2016ء کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی

جیت کی بجائے ہارکاتناسب زیادہ رہا جو پی سی بی میں اہم عہدوں پرتعینات عمررسیدہ افرادکی مینجمنٹ کاثبوت ہے

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) سال2016ء کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی،جیت کی بجائے ہارکاتناسب زیادہ رہا، جو پی سی بی میں اہم عہدوں پرتعینات عمررسیدہ افرادکی مینجمنٹ کاثبوت ہے،قومی کرکٹ ٹیم نے صرف آئرلینڈاورویسٹ انڈیزکے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے سال2016ء میں4ٹیموںکے خلاف 11ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سی5میچ پاکستان نے جیتے جبکہ6میچوں میںشکست کاسامناکرناپڑا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کاتناسب45.45اورہارکاتناسب54.54فیصدرہا۔پاکستان نے انگلینڈکے خلاف5میچ کھیلے جن میں سے صرف ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ4میچوںمیں شکست کاسامناکرناپڑاانگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب20فیصدجبکہ شکست کا تناسب 80 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

آئر لینڈ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔

نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوںمیچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصداورشکست کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3میچ کھیلے اورتینوںمیچ جیتے ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ جب سے پاکستان کرکٹ بورڈمیں عمررسیدہ افرادکواہم عہدوں سے نوازنے کاسلسلہ شروع ہواہے تب سے قومی کرکٹ ٹیم مسلسل زوال کاشکارہے۔جن افرادکی عمراللہ اللہ کرنے کی ہے وہ اس وقت کرکٹ بورڈکوچلارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 14:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :