ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:08

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کلاتوار کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اپنے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل پول میچ میں بھی پاکستان کو زیر کر چکی ہے اور اب دونوں ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے پاس بھارت کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ شکست کا بدلہ چکانے کا سنہری موقع ہے۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 16:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :