پشاور،انٹر کلب ٹیبل ٹینس سنگل کے سیمی فائنل میچوںمیں ہاشم اللہ،ہدایت آمین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:39

پشاور،انٹر کلب ٹیبل ٹینس سنگل کے سیمی فائنل میچوںمیں ہاشم اللہ،ہدایت آمین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا کے سلسلے میں متعددمیچوں کا فیصلہ ہوگیا۔انٹر کلب ٹیبل ٹینس کے سنگل کے سیمی فائنل میچوںمیں ہاشم اللہ اورہدایت آمین نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پختونخواکرکٹ کلب،شہبازکلب اوریاسر شاہ اکیڈمی نے اپنے میچز جیت کر اگلے را?نڈ میں پہنچ گئے۔

ہاکی مقابلوں میں پرنس کلب نے شہبازہاکی کلب کو1-0سے ہرایا۔ جبکہ انٹر کلب فٹ بال کے ایونٹ میںکنڈہ فٹ بال کلب نے ینگ عمر خیل کوایک صفر سے اورپنج پیر کلب نے زروبی فٹ بال کلب کوپینلٹی ککس کے ذریعے 2-1گول سے شکست دی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمدصوابی کے مطابق ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالاکی مناسبت سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں کے کھیلوں کے میدانوں میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

فٹ با ل کے انٹرکلب مقابلوں میں ینگ عمر خیل کلب نے کنڈہ کلب کو صفرکے مقابلے میں دو گول سے ہراہا،جبکہ پنج پیر فٹ بال کلب نے زروبی کلب کو پینلٹی ککس کے ذریعے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔بیڈمنٹن کے ڈبل کٹیگری کے میچوںمیں زیدہ کلب کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے بام خیل کلب کو 2-0سے ہرایا۔اورذیشان کلب نوے کلے نے سلمان کلب کو 2-0سے ہراکر اگلے را?نڈ میں پہنچ گئے۔

اسی طرح کرکٹ کے انٹر کلب ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پختونخواکرکٹ کلب نے سٹارکلب پنج پیر کو 25رنز سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں شہباز کلب کالوخان نے مرغزکرکٹ کلب کو ہرایا،جبکہ تیسرے میچ میںیاسر شاہ اکیڈمی کی ٹیم نے کالوخان الیون کو 3وکٹوں سے ہرایا۔اسی طرح انٹر کلب ہاکی مقابلوں میں پرنس کلب نے شہبازکلب کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔جبکہ ٹیبل ٹینس کے سنگل کٹیگری کے سیمی فائنل میچوں میں ہاشم اللہ نے مقدارو?ف کو 2-0سے اور ہدایت آمین نے عبداللہ کو 2-0سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انکے مابین فائنل میچ آج بروزجمعہ کھیلاجائیگا۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 18:39:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :