ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں کل پانچ میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 9 دسمبر 2016 10:53

لکھنئو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو پانچ میچ کھیلے جائینگے۔ ورلڈ کپ میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر لکھنئو میں شروع ہوگیا ہے اور اس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں (آج) کا پہلا میچ جنوبی کوریا اور آسٹریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ میں ہالینڈ اور ملائیشیاء کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، چوتھا میچ گروپ ڈی میں شامل جنوبی افریقہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ پانچواں میچ میزبان بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 10:53:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :