حکومتی عدم توجہی کے باوجود حب الوطنی غالب رہی

باکسر محمد وسیم نے پاکستان کیلئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی باکسنگ بہت مہنگی گیم ہے اور اس کے لئے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے پیسے نہیں پروموٹر چاہیے، محمد وسیم

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) حال ہی میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر وطن لوٹنے والے باکسر محمد وسیم نے پاکستان کے لئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ بہت مہنگی گیم ہے اور اس کے لئے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے پیسے نہیں پروموٹر چاہیئے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز سمیت کئی میڈلز جیتے لیکن حکومتی سطح پر کسی بھی فائٹ کے لیے کوئی اسپانسر نہیں کیا گیا، حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔

امریکا جانے سے قبل سب نے رابطہ کیا لیکن کسی نے مدد نہیں کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے پاس 4 بار گیا لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکا میں ہونے والی ڈبلیو بی سی ٹائٹل کی فائٹ اپنے بل بوتے پر جیتی، صرف کورین اسپانسر نے سپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میں دنیا کے بہترین باکسرز کو چیلنج کرنے جا رہا ہوں اور مارچ میں ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ ہوگی، مجھے اگلی فائٹ کے لئے بھی اسپانسر کی ضرورت ہے، حکومت نے صرف اسپانسر کا اعلان کیا عملی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا نے شہریت کی پیش کش کی ہے لیکن پاکستان نہیں چھوڑوں گا، اب بھی کورین پروموٹر اسپانسر کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :