ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

منگل 10 جنوری 2017 12:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 14 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انہیںکوچ نزاکت جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کئی مرتبہ تربیتی کیمپ کا دورہ کرچکے ہیں اور کیمپ میں انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ رواں سال 25فروری سے 3مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت ایشیاء کے 42 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 12:06:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :