آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ، شکست کے ذمہ دار بلے باز وں سے زیادہ بائولرز قرار

بائولرز سے جس کارکردگی کی توقع تھی انہوں نے اس طرح سے پرفارم نہیں کیا،مکی آرتھر پی ایس ایل کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے، ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیگی، سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، مکی آرتھر ہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں بورڈ ان کا ساتھ دیگا،پی سی بی چیئر مین شہریار خان

منگل 10 جنوری 2017 18:15

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ،  شکست کے ذمہ دار بلے باز وں سے زیادہ بائولرز قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق رپورٹ پی سی بی کو جمع کروا دی،رپورٹ میںآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ذمہ دار بلے باز وں سے زیادہ بولرز کو قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے شکست کے ذمہ دار بلے باز نہیں بلکہ بالرز ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ موصول ہوچکی، جس میں انہوں نے شکست کا ذمہ بار بالرز کو ٹھہرایا ہے۔شہریار خان کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالرز سے جس کارکردگی کی توقع تھی، انہوں نے اس طرح سے پرفارم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین کے مطابق مکی آرتھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے بعد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں گے، جب کہ وہ پی ایس ایل کی تمام میچز کی بھی نگرانی کریں گے جبکہ وہاں سے بھی ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔

شہریار خان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی سیکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ابھی تک حتمی منظوری نہیں دی، ان کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئے گی۔چیئرمین شہریار خان نے مزید بتایا کہ سلمان بٹ کی حالیہ بہتر پرفارمنس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں سلیکٹ کرنے کا گرین سگنل دے دیا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے لیے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی۔

پی سی بی چیئرمین نے اپنی گفتگو کے دوران بلے بازوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اظہر علی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شہریارخان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹیم کی بہتری کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کریں، بورڈ ان کا ساتھ دے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد کوچ مکی آرتھر 25 رکنی تربیتی کیمپ کا بھی انعقاد کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 دن قبل ہی آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 18:15:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :