ورلڈ بلائینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل)شروع ہو گا

جمعہ 13 جنوری 2017 21:35

ورلڈ بلائینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل)شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) رواں ماہ کے آخر میں شیڈول دوسرے ورلڈ بلائینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) ہفتہ سے لاہور میں شروع ہو گا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کیمپ میں 20 کھلاڑی شرکت کریں گے، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد حتمی 17 رکنی سکواڈ کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ بڑا ٹورنامنٹ ہے اسلئے ہم مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت سے این او سی لے لیا ہے اور اب ہمیں بھارت کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس اور کھلاڑیوں کے ویزوں کا انتظار ہے۔ ورلڈکپ کا آغاز 31 جنوری سے ہو گا اور پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ قومی ٹیم یکم فروری کو بھارت کے مدمقابل ہو گی۔
وقت اشاعت : 13/01/2017 - 21:35:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :