پاکستان انڈر16 کرکٹ ٹیم نے آٓٓسٹریلیا کی انڈر16کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 29رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا انڈر16کرکٹ ٹیم 156رنز ہدف کے تعاقب میں 18.5اوورز میں 126رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سے آرش علی نے 4،مشعل خان نے 2اور زید خان نے ایک وکٹ حاصل کی

اتوار 15 جنوری 2017 18:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان انڈر16 کرکٹ ٹیم نے آٓسٹریلیا کی انڈر16کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 29رنز سے شکست دیدی،آسٹریلیا انڈر16کرکٹ ٹیم 156رنز ہدف کے تعاقب میں 18.5اوورز میں 126رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے آرش علی نے 4،مشعل خان نے 2اور زید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی گلوبل اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے اوپنرروحیل نذیر نے 37 اور زیدخان نے 35رنز سکور کیے جبکہ طاحہ محمود 25،ثاقب جمیل16 اور مشعل خان 10رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں آسٹریلیا کی انڈر16کرکٹ ٹیم نے 156رنز ہدف کے تعاقب میں 18.5اوورز میں 126رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے آرش علی نے 4،مشعل خان نے 2اور زید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔…(خ م+رڈ)
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 18:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :