جمیل اشرف کرکٹ‘ لانڈھی جیم خانہ کولٹس قاسمی اسپورٹس کو ہرانے میں کامیاب

ارشد خان کی نصف سنچری‘ نیو اسٹار کی کراچی بادشاہ کیخلاف 2وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی

جمعرات 19 جنوری 2017 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) کے سی سی اے زون5کے زیر اہتمام جمیل اشرف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے قاسمی اسپورٹس کو 10رنز سے شکست دی جبکہ نیو اسٹار کو کراچی بادشاہ سی سی کیخلاف 2وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔لانڈھی جیم خانہ کے ارشد خان کی کارامد نصف سنچرلای‘ نیو اسٹار کے ریحان شاہنواز اور محمد یوسف نے نصف سنچری مکمل کی اور شفقت چیمہ نے 4کھلاڑیوں کو چلتا کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔

زبیر شاہ کی ففٹی ، محمد آصف اور زہیب خان کی 3,3وکٹیں کراچی بادشاہ کے کام نہ آسکیں۔پاک اسٹار گراؤنڈ ملیر پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیااور پوری ٹیم کی186رنز پر پویلین واپسی ہوئی۔

(جاری ہے)

ارشد خان 56رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورررہے۔محمدعلی نے 27اور محمد فضیل نے 23رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔فرحان علی نے 3کھلاڑی میدان بدر کئے جبکہ کلیم الله کو 38اور فرہاد علی کو 42رنز پر2,2اور فیضان خان کو ایک وکٹ ملی۔

قاسمی سی سی کی جوابی اننگز 176رنز پر سمٹ گئی۔ فرہاد خان 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ محمد اشفاق اور عدنان خان 28,28رنز اور فرمان 18رنز بنا کر ڈبل فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔سید حنیل، حسنین ، ایم بصالت اورارشد خان نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین واپسی پر مجبور کیا جبکہ ایک وکٹ محمد آصف کے ہاتھ لگی۔ دوسرے میچ میںنیو اسٹار نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم نے 34.2اوورز میں 238رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔

پہلی وکٹ پر محمدیوسف اورریحان شاہنواز نے 103رنز کی رفاقت قائم کی۔ریحان شاہنواز 58رنز بنا کر پویلین لوٹے اور محمد یوسف کی وکٹ 51رنز پر گری۔ نور شاہ نی54اور زاہد الله نے ناقابل شکست 42رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد آصف نے 38رنز اور زہیب خان نے 54رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو ٹارگیٹ کیا۔حمزہ خان نے 28رنز پر 2اور عامر شاہ نے ایک مہرہ کھسکایا۔کراچی بادشاہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اس وقت ہمت ہار گئی جب وہ فتح سے 3رنز کی دوری پر تھے۔

مقررہ 35اوورز میں کراچی بادشاہ 236رنز بنا کر بولڈ آؤٹ ہوگئی۔پہلی وکٹ پر زبیر شاہ اور ارسلان علی کے مابین 60رنز اور دوسری وکٹ پر زبیر شاہ اور عامراقبال کے درمیان 55رنز اور آٹھویں وکٹ پر نوید شاہ اور حمزہ خان کی58رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔نوید شاہ نے 54، زبیر شاہ نے 53حمزہ خان نے 39اور عامر اقبال نے 38رنز کی نمایاں اننگز کھیلی مگر وہ اپنی ٹیم کی نیّاپار نہ لگا سکے۔شفقت چیمہ نے 43رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کرکے فتح سے قریب کیا اور عجب گل نے 42رنز پر 3اور زاہد اللهنے 46رنز پر2کھلاڑیو کو چلتا کرکے نیو اسٹار کو 2رنز کی سنسنی خیز کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ایمپائرز اختر قریشی اور ریاض قریشی جبکہ آفیشل اسکورر صغیر احمد تھے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 14:17:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :