تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں نہ کی گئی جبکہ آسڑیلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں

جمعرات 19 جنوری 2017 16:06

ْپرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں محمد حفیظ(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، اسد شفیق، شعیب ملک،عمر اکمل،محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر ، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ (کپتان)،ٹریوس ہیڈ،ہینڈز کومب،میکس ویل، میتھیو ویڈ، جیمز فولکنر، پیٹ کیومنس،ہیزل ووڈ اور بیلی اسٹینلے شامل ہیں۔آسڑیلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مچل اسٹارک اور مچل مارش کوتیسرے ون ڈے میں آرام دیاگیا ہے، جبکہ پیٹرہینڈس کوم پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں اور مچل اسٹارک کی جگہ بیلی اسٹینلے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:06:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :