ٹرمپ فانڈیشن کے ساتھ جلد گولف کورسز کا افتتاح ہوگا،یو اے ای کی کمپنی ڈاماک کا اعلان

جمعرات 19 جنوری 2017 16:33

ڈیوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) متحدہ عرب امارات کی معروف پراپرٹی کمپنی " ڈاماک" کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹریڈنگ فانڈیشن کے ساتھ دو گولف کورسز کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان میں سے ایک اسٹیڈیئم کا افتتاح رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہو جائے گا۔ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم میں شریک حسین سجوانی نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ دوسرا کورس ابھی زیرِ تعمیر ہے جس کا معاملہ ماضی میں زیرِ بحث رہا تھا اور اب ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا اشارہ دو ارب ڈالر کے منصوبے کی جانب تھا جو ٹرمپ فانڈیشن کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اماراتی گروپ ڈاماک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین حسین سجوانی کی جانب سے دو ارب ڈالر کے منصوبے کی پیش کش مسترد کر دی تھی اس لیے کہ وہ اپنے مدت صدارت کے دوران کسی بھی قسم کے مفادات کے تنازعات سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں پراپرٹی کے حوالے سے سجوانی کا کہنا ہے کہ " 2013 اور 2014 میں ہم نے فروخت اور قیمتوں میں بہت چڑھا دیکھا۔ 2015 میں قیمتوں میں ترمیم ہوئی جب کہ 2016 میں قیمتیں مستحکم رہیں۔ اب 2017 اور 2018 میں بھی یہ نمایاں کمی اور بیشی کے بغیر ہی باقی رہیں گی۔سجوانی کے مطابق "دبئی کی مارکیٹ ایک عالمی مارکیٹ شمار کی جاتی ہے۔ ہم نے 102 سے زیادہ ملکوں کے شہریوں کو پراپرٹی فروخت کی۔ جب بھارتی روپے کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی تو بھارتی شہریوں نے دبئی میں بڑے پیمانے پر خریداری کی۔ اس طرح کرنسی کی قدر میں کمی دبئی کے لیے مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔سجوانی نے واضح کیا کہ ڈاماک تقریبا ہر ماہ نئے منصوبے شروع کرتا ہے کمپنی کو اثاثوں کی سیالیت کے حوالے سے کسی دشواری کا سامنا نہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :