پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دو نوں دھڑوں نے اپنے الگ، الگ الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دو نوں دھڑوں نے اپنے الگ، الگ الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا جس نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے موجودہ صدر دودا بھٹو کے حمایت یافتہ گروپ نے اپنے الیکشن کروانے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس 26جنوری کو پشاور میں طلب کیا ہے جس پر سندھ کے ایک صوبائی وزیر کی حمایت یافتہ فیڈریشن کے دوسرے دھڑے نے بھی الیکشن کروانے کا اعلان کرتے ہوئے 22جنوری کو کراچی میں فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا اور حیران کن طور پر دونوں دھڑوں نے اپنے الیکشن کے عمل کو دیکھنے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو اپنا نمائندہ بھیجنے کی درخواست بھی کر دی ہے
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 17:06:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :