آسٹریلیا کے خلاف سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی ،پاکستانی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے،سابق ہیڈ کوچ وقار یونس

جمعہ 20 جنوری 2017 16:57

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے پاس سڈنی کی کنڈیشنز میں آسٹریلیا سے جیتنے کا اچھا موقع ہے،آسٹریلیا کے خلاف سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی ،پاکستانی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ہیڈ کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی او رپاکستانی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔

پاکستان کے پاس سڈنی کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے جیتنے کا اچھا موقع ہے ۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تو دوسرے میچ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کر کے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تاہم آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:57:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :