پاکستان ہاکی فیڈریشن میں جاری عہدوں کی جنگ میں قومی کھلاڑی رل گئے

8 سال پاکستان کی نمائندگی کرنے کا یہ صلہ ملا ہے، کسی نے پوچھنا تک گوارا نہیں کیا، وقار یونس

جمعہ 22 مارچ 2024 15:21

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں جاری عہدوں کی جنگ میں قومی کھلاڑی رل گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) گول کیپر وقار یونس اولمپک کوالیفائیر میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے، ڈیلیز (روزانہ کا معاوضہ)بھی واپس لے کر وطن بھیج دیا گیا۔وقار یونس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گھٹنے کا آپریشن کرایا ہے نہ فیڈریشن نے پوچھا ہے، نہ مینجمنٹ نے اور نہ ہی ساتھی کھلاڑی تیمار داری کیلئے ہسپتال پہنچے ہیں۔

وقار یونس کے مطابق8 سال پاکستان کی نمائندگی کرنے کا یہ صلہ ملا ہے، کسی نے پوچھنا تک گوارا نہیں کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر وقار یونس کے دائیں گھٹنے کا آپریشن لاہور کے جناح ہسپتال میں ہوا ہے، نیشنل ڈیوٹی کے دوران وہ انجرڈ ہوئے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ٹیم منجمنٹ نے انہیں بے سہارا چھوڑ دیا، ستم تو یہ کہ انہیں ایونٹ کے لیے جو ڈیلی الانس ملا تھا وہ بھی واپس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے بتایا کہ عمان میں اولمپک کوالیفائنگ رانڈ کے لیے پریکٹس میچ میں ہم دس کھلاڑیوں کے ساتھ کوچ بھی ایکشن میں تھے، آخری لمحات میں شوٹ آٹ کے دوران میرا گھٹنا انجرڈ ہو گیا، مجھے کچھ دن ساتھ رکھا گیا کہ شاید میں بہتر ہو جاں، ایم آر آئی کرائی گئی جس کے بعد مجھے واپس جانے کا کہا گیا۔دو سو ڈالرز کی ڈیلی بھی واپس لے لی اور اوپر سے کہا گیا جو چھ دن کی ڈیلی بنتی ہے بہت مشکل ہے کہ وہ بھی آپ کو دیں گے۔

وقار یونس درد سے کراہتے ہوئے نم آنکھوں کے ساتھ کہتے ہیں کہ جب انہیں عمان سے وطن واپس بھیجا گیا تو وہ ساری رات روتے رہے، وہ پندرہ سال سے ہاکی کھیل رہے ہیں، 8 سال سے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں تاہم اس کا صلہ انہیں یہ ملا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پوچھا تک نہیں کہ کس حال میں ہو۔انہوںنے کہاکہ ساتھیوں نے بس فون کیا لیکن کوئی ملنے تک نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ پہلے دو سال مجھے دور رکھا گیا اب ایک سال مجھے ری ہیب میں لگ جائے گا۔وقار یونس کی دیکھ بھال ڈار ہاکی اکیڈمی کر رہی ہے، ان کے ڈیپارٹمنٹ واپڈا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس وقت وقار یونس کو بہتر علاج کی ضرورت ہے تاکہ وہ جلد دوبارہ ایکشن میں دکھائی دے سکیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2024 - 15:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :