سابق برازیلین فٹبال کوچ کی لیاری آمد

نوجوان فٹبالرز کو کھیل کے گر سیکھائے، سابق کپتان یونس خان نے بھی برازیلین کوچ کے ساتھ فٹبال کھیلی ْ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ ہے ، اسے پالش کرنے اور اچھی ٹریننگ کی ضروت ہے، برازیلین کوچ

جمعہ 20 جنوری 2017 18:24

سابق برازیلین فٹبال کوچ کی لیاری آمد
لیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانچیز،پاکستان کے منی برازیل لیاری پہنچ گئے جہاں انہوں نے لیاری کے نوجوان فٹبالرز کو کھیل کے گر سیکھائے۔ سابق کپتان یونس خان نے بھی برازیلین کوچ کے ساتھ فٹبال کھیلی۔انہوں نے لیاری کے نوجوانوں کوپاسنگ بتائی،ڈوجنگ سیکھائی،گول کرنے کا انداز بتایا اور خود بلوچی زبان سیکھی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان یونس خان نے پیپلز اسٹیڈیم پہنچ کر برازیلین کوچ کے ساتھ فٹبال کھیلی اور انہیں کرکٹ سیکھانے کا وعدہ کیا۔برازیلین کوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ ہے ، اسے پالش کرنے اور اچھی ٹریننگ کی ضروت ہے۔برازیلین کوچ نے کراچی کی ویمنز کھلاڑیوں کو بھی ایک گھنٹے ٹریننگ دی ، انہیں فٹبال کی بنیادی باتیں بتائیں۔نوجوان کھلاڑی برازیلین فٹبال ٹیم کیرنگ کی کٹ پہن کران کے رنگ میں رنگ گئے۔رومیلڈو سانچزبرازیل کے ایک فٹبال کلب میں کوچنگ کرچکے ہیں اور ان دنوں امریکہ میں فٹبال کلب کے لئے کام کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:24:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :