انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کودیگر ممالک کی مدد چاہئے ،انضمام الحق

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کودیگر ممالک کی مدد چاہئے ،انضمام الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) سابق قومی کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کو دیگر ممالک کی مدد درکار ہے،کیونکہ غیر ملکی کھلاڑی اور انٹرنیشنل تنظیمیں جب تک تعاون نہیں کریں گی دنیا کو علم ہی نہیں ہو سکے گا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں جب تک سیکیورٹی کے حالات اچھے نہیں تھے تو پی سی بی نے خود بھی حکومتی ہدایت کے تحت غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان مدعو کرنے سے گریز کیا لیکن اب حالات پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہیں۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فیکا حکام اپنا وفد پاکستان بھیجیں تاکہ انہیں علم ہو سکے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے مکمل محفوظ ہے ۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 14:20:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :