مصباح کا فارم کی بحالی کیلئے کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

ٹیسٹ کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں شرکت سے معذرت بھی کرلی

پیر 23 جنوری 2017 18:22

مصباح کا فارم کی بحالی کیلئے کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ فارم کی بحالی کے لیے کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کیمپ چھوڑدیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے خراب بیٹنگ فارم سے مایوس ہوکر کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے تھے انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگزمیں صرف چوالیس جبکہ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میں صرف چہتر رنز اسکور کئے تھے ۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :