پی سی بی کا اظہر علی کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

آسٹریلیا سے واپسی پر اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائیگا

منگل 24 جنوری 2017 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اظہر علی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق بورڈ نے اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ مشاورت کررہا ہے کہ اگر مصباح الحق نے مارچ سے پہلے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تو اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔بورڈ نے انتہائی فیصلہ آسڑیلیا کے ہاتھوں پاکستان کی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق اظہرعلی کو دورہ آسٹریلیا کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 14:46:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :